ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ ہوئیں 4187 اموات

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ ہوئیں 4187 اموات

Sat, 08 May 2021 15:43:04    S.O. News Service

نئی دہلی،8؍مئی (ایس او نیوز؍ایجنسی) کورونا کے قہر سے پورا ملک پریشان ہے اور کل ایک دن میں پھر چار لاکھ سے زیادہ نئے لوگ کورونا سے متاثر ہوئے اور ورلڈو میٹر پر جاری اعداد وشمار کے مطابق کل 4187 افراد کی اس وبا کی وجہ سے موت ہوئی۔ ریاستی حکومتوں کی تمام تدابیر ناکام ہوتی نظر آ رہی ہیں۔

واضح رہے اس وبا کو روکنے کے لئے کئی ریاستوں نے رات کا کرفیو، ہفتہ میں دو دن کا لاک ڈاؤن، مکمل لاک ڈاؤن وغیرہ نافذ کیے ہوئے ہیں، لیکن نئے معاملے مہاراشٹر کو چھوڑ کر باقی ریاستوں سے زیادہ ہی رپورٹ ہو رہے ہیں۔ مہاراشٹر میں اموات کی تعداد ملک میں سب سے زیادہ ہے، جبکہ وہاں متاثرین کی تعداد گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 54 ہزار سے زیادہ رہی۔

واضح رہے کرناٹک میں بھی نئے مریضوں کی تعداد 48 ہزار سے زیادہ رہی، جبکہ دہلی میں یہ تعداد 19 ہزار سے زیادہ رہی۔ اتر ردیش میں اس وبا کا قہر جاری ہے اور کل وہاں 28 ہزار سے زیادہ کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ اتر پردیش سے ملنےوالی خبروں کے مطابق وہاں پر وبا تیزی سے پھیل رہی ہے، لیکن نہ تو وہاں لوگ جانچ کرا رہے ہیں اور نہ ہی حکومت کی جانب سے مناسب انتظامات ہیں۔


Share: